وزیراعظم محمد شہباز شریف

وزیراعظم سے چیئرمین سینیٹ ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی ،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاـوزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک میں مؤثر قانون سازی اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے اس کی کلیدی اہمیت پر گفتگو ہوئیـملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیاـملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں