ورلڈ کپ فائنل

ورلڈ کپ فائنل میں پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو تقریباً 1 کروڑ 30 لاکھ روپے ملیں گے

لاہور (عکس آن لائن) آئی سی س ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کے فائنل میں پہنچنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کو تقریباً 1 کروڑ 30 لاکھ روپے ملیں گے ۔ایک رپورٹ کے مطابق میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں پانچ وکٹوں کی ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا، ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے پر قومی ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی جانب سے 8 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی روپوں میں 18 کروڑ 11 لاکھ روپے ملیں گے۔اسی طرح پاکستانی ٹیم کو سپر 12 مرحلے میں تین میچز کی جیت کی صورت میں 120,000$ (40,000$) ملیں گے، جو تمام کھلاڑیوں میں مساوی تقسیم ہوگی جبکہ ایک حصہ ٹیم مینجمنٹ کو دیا جائے گا۔

ایک اندازے کے مطابق ہر کھلاڑی کو تقریبا 1کروڑ 30 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ محمد حسنین اور خوشدل شاہ کو بغیر میچ کھیلے بھاری معاوضہ ملے گا۔دوسری جانب آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کے دوران ہر کھلاڑی کو 125آسٹریلوی ڈالر (83امریکی ڈالر)کا یومیہ الائونس بھی دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں