عمر ایوب

واپڈا سے بات ہوئی ہے شدید برفباری موسم خرابی کے باعث مسائل کا سامنا ہے ، عمر ایوب

اسلام آباد(عکس آن لائن) مولانا عبدالاکبر چترالی کے توجہ دلاؤ نوٹس پر بات کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ اس حوالے سے واپڈا سے بات ہوئی ہے شدید برف باری اور موسم کی خرابی کے باعث وہاں مسائل کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہاڑی علاقہ ہے یہاں جتنے بھی ٹاور کھڑے کیے ہوئے ہیں جگہ کی جانچ پڑتال کے بعد ہی لگائے گئے ہیں۔ چترالی کے لئے نئی ٹرانسمشن لائن کیلئے حکومت نے فنڈز جاری کیے ہوئے ہیں اس پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔ عمر ایوب نے کہا کہ پاور انرجی کے حوالے سے پی پی پی نے جتنے بھی معائدے کیے اس کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چترال ٹرانسمشن کیلئے20کروڑ روپے کی گرانڈ کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت چترال ٹرانسمشن لائن کو پشاور الیکٹرونک کے ساتھ جوڑا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں