عارف لوہار

والد زندہ ہوتے تو میری کامیابیوں پر سب سے زیادہ خوشی انہیں ہوتی’ عارف لوہار

لاہور(عکس آن لائن)نامور فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ میں نے اپنی پوری زندگی فن کے لئے وقف کر دی ہے ، میں نے اپنے والد محتر م کے ساتھ میلوں میں پرفارم کیا ہے ، اگر آج میرے والد زندہ ہوتے تو میری کامیابیوں پر سب سے زیادہ خوشی انہیں ہوتی ۔ عارف لوہار نے کہا کہ میرے دل میں کبھی یہ خیال نہیں آیا کہ میں اپنے والدکے فن کو چھوڑ دوں ، بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ میرا اس کے ساتھ رشتہ اور مضبوط ہوا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میرے بچے بھی ایک کامیاب انسان بنیں ،یہ بھی خواہش ہے کہ میرے تینوں بیٹے بھی گائیکی کی دنیا میں نام اور پہچان پیدا کریں اور میرے بیٹوں کو گائیکی کا شوق بھی ہے مگر میں نے کبھی ان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کی ۔مجھے امید ہے کہ وہ اپنے دادا او رباپ کی میراث کو آگے بڑھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں