چوہدری فواد حسین

ن لیگ کی لیڈر شپ اخلاقی طورپر دیوالیہ ہے ، بڑے سے بڑا جھوٹ بھی آسانی سے کہنے پر ملکہ حاصل ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کی لیڈر شپ اخلاقی طورپر دیوالیہ ہے ، بڑے سے بڑا جھوٹ بھی آسانی سے کہنے پر ملکہ حاصل ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کاکہنا کہ دنیانے کرونا پر قابو پالیا ہے لیکن ہمارے ہاں بڑھ رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ظاہر کرتا ہے کہ ن لیگ کی لیڈرشپ اخلاقی طور پر دیوالیہ ہی اور انھیں بڑے سے بڑا جھوٹ بھی آسانی سے کہنے پرملکہ حاصل ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پانامہ سے کرونا تک ڈھٹائی سے جھوٹ بولنے کے فن پر نون لیگ نے ثابت کیا وہ لاثانی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں