لوڈشیڈنگ

نیپرا نے ملک میں غیر معمولی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) نیپرا نے ملک میں غیر معمولی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا ۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شدید گرمی میں عوام کو لوڈشیڈنگ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، اعلامیہ کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کو صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی ہدائیت کی ہے ۔

لوڈشیڈنگ کی وجوہات کے حل کرنے کے لئے نیپرا اتھارٹی نے تمام ڈسکو اور کے ای کے چیف ایگزیکٹو آفیسرزکو 11 جون کو طلب کرلیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ حکام کل جمعہ کو صبح 0930 حقیقت سے آگاہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں