نیٹ و یئرز

نیٹ و یئرز کی ملکی برآمدات میں 11 ماہ کے دوران 36.4 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن):نیٹ ویئرزکی ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 36.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں نیٹ ویئرز کی برآمدات سے ملک کو4.64 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 36.4 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں نیٹ ویئرزکی برآمدات کاحجم 3.40 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مئی 2022 میں نیٹ ویئرزکی برآمد سے ملک کو428 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 50.8 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مئی میں نیٹ ویئرزکی برآمد سے ملک کو284 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اپریل کے مقابلے میں مئی میں نیٹ ویئرزکی برآمدات میں 12.3 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ، اپریل میں نیٹ ویئرز کی برآمد کاحجم 488 ملین ڈالر تھا جومئی میں کم ہوکر428 ملین ڈالر ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں