نیمل

نیمل نے اپنے بیٹے اور خاوند کی خوبصورت تصویر شیئر کردی، مداحوں کی تعریف

کراچی (عکس آن لائن) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اور سابق اداکارہ نیمل خاورخان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔انسٹاگرام پر نیمل خاور خان نے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں سے ایک تصویر میں وہ اپنے نومولود بیٹے محمد مصطفی کو گود میں لئے کرسی پر بیٹھی ہوئی ہیں جبکہ دوسری تصویر صرف اْن کے بیٹے محمد مصطفی کی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں نیمل نے لکھا کہ ‘نیچر بیبی (nature baby )’ اور ساتھ ہی انہوں نے کچھ ایموجیز کا استعمال بھی کیا ہے۔نیمل خاور کی پوسٹ کو اب تک تقریباً 3 لاکھ 70 ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے اْن کی اس پوسٹ پرمسلسل تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اْن کی اس پوسٹ پر نا صرف مداحوں نے تعریفی کمنٹس کئے ہیں بلکہ اداکارہ ماہرہ خان اور منال خان بھی ممی اور محمد مصطفی کی اس خوبصورت فوٹو پر کمنٹ کیے بغیر نہیں رہ سکیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘گڈا ماشاء اللہ اور ساتھ میں پیار والا ایموجی بھی بنایا ہے جبکہ اداکارہ منال خان نے کمنٹ کیا کہ ‘کیوٹ ماشاء اللہ’ اور ساتھ میں بہت سارے دل والے ایموجیز بھی بنائے ہیں۔ایک اور پوسٹ کی گئی تصویر میں نیمل اپنے شوہر اداکار حمزہ علی عباسی اور بیٹے محمد مصطفی کیساتھ کھڑی ہیں۔ اس خوبصورت تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ‘الحمداللہ۔’ اور ساتھ ہی انہوں نے ایک دل والا ایموجی بھی بنایا ہے۔ ان کی اس پوسٹ کو تقریباً 52 ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں