نیشنل اسٹیڈیم

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے قبل کام تیز

کراچی (عکس آن لائن) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے قبل کام تیز کر دیا گیا ٹیسٹ میچ کیلئے کراچی میں 4 پریکٹس وکٹیں تیار کی جارہی ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ نیشنل اسٹیڈیم کی وکٹ نمبر ٹو پر ہوگا۔

نیشنل اسٹیڈیم کے پانچ انکلوژرز میں شائقین کی دلچسپی زیادہ دیکھی جارہی ہے، اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژرز کے ٹکٹس مکمل فروخت ہوچکے ہیں، دونوں جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 100 روپے ہے۔اسٹیڈیم میں جاوید میانداد، فضل محمود اور حنیف محمد انکلوڑرکے ٹکٹس ہفتہ اور اتوار کے مکمل فروخت ہوگئے ہیں، تینوں وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹس کی قیمت 500 روپے ہے۔اس کے علاوہ پریمیر اور فرسٹ کلاس انکلوڑر کے ٹکٹ فروخت کیلئے دستیاب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں