نیب ہیڈ کوارٹرز اور ریجنل بیوروز

نیب ہیڈ کوارٹرز اور ریجنل بیوروز میں جدید ٹریننگ سیل قائم کر دئیے گئے ہیں۔

اسلام آباد (عکس آن لائن) چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ہیڈکوارٹرز اور ریجنل بیوروز میں جدید ٹریننگ سیل قائم کر دئیے گئے ہیں۔ تفتیشی ٹیم کو جدید تربیت دیکر کرپشن کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نیب ہیڈ کوارٹرز اور ریجنل بیوروز میں جدید تربیت کا نظام وضع کر دیا گیا ہے
چئیرمین نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے پرُ عزم ہیں، موثر تفتیش کے لیے افسران کی جدید خطوط پر تریبت لازم قرار دیدیا، 2020 میں سالانہ ٹریننگ کا جامع پلان مرتب بھی کر لیا۔
۔چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب انوسٹی گیشن افسروں کی ٹریننگ کو اعلیٰ ترجیح دیتا ہے،یہ ایک بااثر آلہ ہے جس سے انسانی صلاحیتوں کو عملی اورنتیجہ خیز بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نیب کی موجودہ انتظامیہ نے کرپشن سے لوٹے گئے 363 ارب روپے برآمد کیے، ملکی اور بین الاقوامی ادارے نیب کی کارکردگی کے معترف ہیں۔
نیب کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب تفتیشی ا فسران کی تربیت کو ترجیح دیتا ہے۔ اس مقصد کے لیے نیب ہیڈکوارٹرز اور ریجنل بیوروز میں جدید تربیت کا نظام وضع کرتے ہوئے ٹریننگ سیل قائم کر دئیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب کرپشن کےخلاف سب سے بڑا ادارہ ہے جس نے کمبائنڈانوسٹی گیشن ٹیم کا نیاسسٹم متعارف کرایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں