لاہور(عکس آن لائن) نیب کا منی لانڈرنگ کیس میں (ن) لیگ کے قائد نوازشر یف کو آج احتساب عدالت میں پیش کر نے کا فیصلہ ’جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائیگی جبکہ کیپٹن (ر) محمد صفدرسے ملاقات کے دوران گفتگو کے دوران میاں نوازشر یف نے کہا کہ موجودہ نااہل حکومت سے چھٹکارے کیلئے مولانا فضل الر حمن کیساتھ ہیں اور اکو بھر پور سپورٹ کیا جائیگا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں مر یم نوازشر یف اورعباس شر یف سے تحقیقات کے بعد اب (ن) لیگ کے قائد نوازشر یف کو بھی شامل تفتیش کر نے کا فیصلہ کیا ہے جسکے لیے نیب آج انکو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کر یں گی جہاں عدالت سے نوازشر یف کے2ہفتوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائیگی جبکہ دوسری طرف (ن) لیگ کے قائد نوازشر یف سے انکے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی جس میں انکو مولانا فضل الر حمن کا پیغام پہنچایا جسکے بعد نوازشر یف نے جے یوآئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الر حمن کیلئے محمد صفدر کو اہم پیغام پہنچایا ہے پارٹی ذرائع کے مطابق جوابی خط میں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی نوازشر یف نے کہا کہ موجودہ حکومت دھاندلی زدہ ہے ، موجودہ حکومت کے خاتمے تک (ن)لیگ جے یو آئی(ف)کے ساتھ ہے‘ مولانا فضل الرحمان مارچ کریں مسلم لیگ (ن)کی پوری قیادت اور کارکن آپ کے ساتھ ہے۔