وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

نیب قوانین میں ترامیم پر عمران خان کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے، وفاقی وزیر قانون

اسلام آباد(نمائندہ عکس) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نیب قوانین میں ترمیم سے متعلق عمران خان کے بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔ ایک بیان میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نیب ترامیم عمران خان کا اپنا قانون تھا اور 80 فیصد ترامیم اِن کی لائی ہوئی ہیں، موجودہ حکومت نے صرف اِنہیں پارلیمنٹ میں قانون کی شکل دی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اس معاملے پر عدالت سے رجوع کر چکے ہیں لہذا سیاسی بیان بازی سے گریز کریں اور فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیں۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم ان ترامیم کا عدالت میں پورا دفاع کریں گے، ترامیم اسلامی شریعت، آئین اور پاکستانی قوانین کے مطابق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سرکاری ملازمین کو تحفظ دیا تاکہ نیب کی بلیک میلنگ کے بغیر خدمت کرسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں