شیریں مزاری

نہیں کہتی نواز شریف اور شہبازشریف غدار ہیں: شیریں مزاری

اسلام آباد (نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ میں نہیں کہتی کہ نواز شریف اور شہباز شریف غدار ہیں۔ ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہاکہ غداری کے مقدمے میں عدالت کو یاد کروایا کہ میں پارلیمنٹ کی ممبر نہیں، بطور شہری آئی ہوں، پی ٹی آئی اسمبلی میں نہیں ہے اور لوٹے ہماری پارٹی میں نہیں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شیریں مزاری نے کہاکہ سینیٹ میں پی ٹی آئی کی اکثریت نہیں ہے، قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ میں اکثریت چاہیے۔شیریں مزاری نے کہاکہ 2020 میں بغاوت کے قانون کی حمایت نہیں کی تھی، یہ نہیں کہتی کہ نواز شریف اور شہبازشریف غدار ہیں تاہم نواز شریف اور شہباز شریف کو ملک کا درد سمجھ نہیں آتا، ملک کو نقصان پہنچانے والوں پر سوال تو اٹھتے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نے کہاکہ چور سلیکشن کریں گے تو ان کی ترجیحات مختلف ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں