محسن نقوی

نگران وزیر اعلی نے سمن آباد موڑ انڈر پاس منصوبے کو15 اپریل تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی

لاہور(عکس آن لائن)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے سمن آباد موڑ انڈر پاس منصوبے کو15 اپریل تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے پر 24گھنٹے کام کرنے کا پلان بنایاجائے اور وقت سے قبل مکمل کیا جائے۔نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ایل ڈی اے کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سمن آباد موڑ انڈر پاس منصوبے کی تیز رفتاری سے تکمیل کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں،مشینری او رلیبر کی تعداد بڑھاکر منصوبے کی وقت سے قبل تکمیل یقینی بنائی جائے،منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے،وقت سے قبل منصوبہ مکمل ہونے سے شہریوں کوآمدورفت میں بے پناہ آسانی ہوگی۔

نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منصوبے پر کام کے دوران ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے موثر ٹریفک مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔سمن آباد انڈر پاس بننے سے سمن آباد،گلشن راوی،توحید پارک،ملتان روڈ، چوبرجی،چوک یتیم خانہ اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی۔400میٹر طویل سمن آباد انڈر پاس 2ارب3کروڑروپے کی لاگت سے مکمل ہو گاواضح رہے کہ پہلے اس منصوبے کو مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن30 ستمبر تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں