ٹیکسٹائل

نٹ ویئرزکی برآمدات میں 10 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر12 فیصد کمی

مکوآنہ (عکس آن لائن)ملک سے نٹ ویئرز کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر12 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے تاہم مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں نٹ ویئرزکی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پرتین فیصدکی نموہوئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل تک کی مدت میں نٹ ویئرزکی برآمدات سے ملک کو 3.71 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا .

جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں نیٹ وئیرز کی برآمدات کاحجم 4.21 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، اپریل میں 322ملین ڈالرمالیت کے نیٹ وئیرز کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ سال اپریل کے 488 ملین ڈالرکے مقابلہ میں 34 فیصدکم ہے، مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں نیٹ وئیرز کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر3 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے،

مارچ میں نٹ ویئرز کی برآمدات کاحجم 311 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو اپریل میں بڑھ کر322 ملین ڈالرہوگیاواضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر14.2 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں