نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں: اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال نےکورونا ویکسینیشن سنٹر میں جا کر کورونا ویکسین لگوائی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ عکس آن لائن) اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال نے آج ڈپٹی کمشنر کیمپ افس میں قائم کورونا ویکسینیشن سنٹر میں جا کر کورونا ویکسین لگوائی

اس موقع پر انہوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری کورونا ویکسین سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھریں کورونا ویکسینیشن کے انسانی صحت پر کوئی برے اثرات نہیں اور نہ ہی کوئی ٹوٹکا ویکسین کا نعم البدل نہیں ہے اس لئے کورونا ویکسین لازمی لگوائیں اور اپنے ساتھ دوسروں کو بھی کورونا وباءسے محفوظ رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں