نواز شریف

نواز شریف نے لیگی رہنماﺅں کی ضمنی انتخابات میں شکست پر تاویلیں مسترد کردیں

لاہور(نمائندہ عکس)پنجاب میں دو مسلسل ضمنی انتخابات میں بدترین شکستوں کے بعد مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے پارٹی کو منظم کرنے کے حوالے سے ہم اور بڑے فیصلے کرلیے،نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف نے لیگی رہنماﺅں کی ضمنی انتخابات میں شکست پر تاویلیں مسترد کردیں، پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل مکمل نہ کرنے اور پارٹی کو وقت نہ دینے والے حکومتی عہدے داروں کے متعلق شکایات پر نواز شریف نے حکومتی اور پارٹی عہدے علیحدہ علیحدہ کرنے کا عندیہ دے دیا،پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی لیگی رہنماﺅں کے حوالے سے مسلسل مشاورت ہوئی ہے،

نواز شریف نے وطن واپسی تک پاکستان میں پارٹی کا عبوری سیٹ اپ بنانے پر بھی غور کیا ہے، عبوری سیٹ اپ کے سربراہ کو پارٹی کے تمام معاملات اور اہم امور پر فیصلہ سازی کا اختیار ہو گا،ن لیگ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ عبوری سیٹ اپ میں مریم نواز کو کلیدی کردار دیا جائے گا، عبوری سیٹ اپ کے لیے مریم نواز کے ساتھ پارٹی کے اہم رہنماں پر مشتمل ٹیم بنائی جائے گی،

عبوری سیٹ اپ میں پارٹی کے متحرک، فعال اور سخت موقف رکھنے والے رہنماﺅں کو شامل کیا جائے گا،ذرئع نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف چند روز میں پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کے بعد اس کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں