ترجمان پنجاب حکومت

نواز شریف جن سے ناشتے منگواتے ہیں وہی ان کیخلاف گواہیاں دے رہے ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

لاہور (نمائندہ عکس) پی ٹی آئی رہنما اور ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف جن سے ناشتے منگواتے ہیں وہی اب ان کے خلاف گواہیاں دے رہے ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن لندن کے ترجمان تسنیم حیدر کے بیان کے بعد ان لوگوں کے خلاف تفتیش بہت ضروری ہے جن کے نام سامنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگی ترجمان نے برطانیہ میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے اور وہاں ہرجانے کے قوانین بہت مضبوط ہیں۔ مسرت چیمہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اس حوالے سے غیر جانبدار کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف قتل اور عمران خان پر حملے کی شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں۔ کرائم منسٹراور ان کے حواریوں پر عوام کسی صورت اعتماد نہیں کرتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں