سراج الحق

نوازشریف، آصف زرداری اور تبدیلی سرکار کو اسٹبلشمنٹ نے ہی ملک پر مسلط کیا تھا ، سراج الحق

لوئر دیر (نمائندہ عکس)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف، آصف علی زرداری اور تبدیلی سرکار کو اسٹبلشمنٹ نے ہی ملک پر مسلط کیا تھا جس کی وجہ آج ملک کی معیشت تیس نہس ہو گئی ، حکمرانوں کی بے شرمی اس حد گئی کہ توشہ خان کو بھی لوٹ لیا گیا حکمران اور اپوزیشن دونوں جلسے کررہے ہیں اور دونوں عوام ریلیف دینے میں ناکام ہوچکے ہیں حکمرانوں نے اپنے اقتدار اور کرسی کے لئے ملک کا جغرا فیہ تبدیل کیا اگر زولفقار علی بٹھو شیخ مجیب الرحمان کی عوامی منڈیٹ اور اکثریت تسلیم کرتے تو ملک دو لخت نہ ہوتا حکمرانوں کی غلط پالیسوں کی وجہ سے پاکستان ائی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا گیا ہے ملک امریکہ اورائی ایم ایف کے ہاتھوں یرغمال ہے موجودہ نظام کے خلاف بغاوت اور جہاد فرض ہو گیا ہے

ان خیالات کا اظہار انھوں نے لوئر دیر رباط میں کارکنوں کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجتماع سے جماعت اسلامی لوئر دیر کے ضلعی امیر اعزازلملک افکاری، تحصیل بلامبٹ امیرعمران الدین ایڈوکیٹ،شاد نواز خان نے بھی خطاب کیاسراج الحق نے کہا کہ سودی نظام کی خاتمہ مہنگائی اور اءایم ایف کے پالیسوں کے خلاف 25جون سے ٹرین مارچ کااغاز کرینگے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا جبکہ روپے کی قدر مسلسل گر رہی ہے جس کے با عث ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے غریب کے لئے سانس لینا مشکل بنایا گیا ہے بے روز گاری میں اضافہ ہوا ہے ڈگریاں ہولڈر نوجوان ملازمت کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور ملک میں 8 کروڑ افراد غربت کی لیکر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں انھوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار اور پی ڈی ایم دونوں ائی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے مفادات کے غلام ہیں 10اپریل تک تبدیلی سرکاراس کا چوکیدار تھا جس کے بعد پی ڈی ایم کو چوکیداری سونپ دی گئی

گزشتہ کئی سالوں سے پیپلز پا رٹی سندھ میں جبکہ چار سالوں سے مرکز اور گزشتہ 9 سالوں سے خیبر پختون خوا میں تبدیلی سرکار حکومت کررہی ہیں لیکن عوام کے مسائل حل نہیں کئے گئے اور کرپشن میں اضافہ ہوا انھوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہونے کے باجود معاشی بحران کا شکارہے انھوں نے کہا کہ ملک میں قرآن اور اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے بغیر ملک کے مسا ئل حل نہیں ہوسکتے جما عت اسلامی کے پاس ملک کے مسا ئل حل کرنے اور ملک کو معا شی بحرانوں نے نکالنے کی صلا حیت موجود ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن نے 31ارب جبکہ تبدیلی سرکار نے چار سالوں میں 54ارب کا قرضہ لیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں غریب عوام کیلئے کچھ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں