ننکانہ صاحب

ننکانہ صاحب:پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنرکا مختلف مقامات کا دورہ

ننکانہ صاحب (نمائندہ عکس آن لائن)ضلع بھر میں جاری پولیو مہم کے حوالے سے محکمہ صحت کی تشکیل کردہ پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے مختلف مقامات کا دورہ کیا ،

ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے نواحی گاﺅں کوٹ حسین میں گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کی انگلی پر لگائے گئے نشانات چیک کیے اور گھروں پر کی گئی مارکنگ اور بچوں کے والدین سے بھی پولیو ٹیموں کی کارکردگی سے متعلق دریافت کیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرزکی سربراہی میں محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں جبکہ انسداد پولیو مہم کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل طارق،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کامران واجدو دیگر ضلعی افسران و محکمہ صحت کے افسران پولیوٹیموں کی معاون نگرانی کررہے ہیں اس مہم کے دوران ضلع بھر کے02 لاکھ01 ہزار8سو 81بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے جس کے لیے کل 934ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جوبھٹہ خشت مزدوروں کے گھروں اور خانہ بدوشوں کی جھگیوں کے علاوہ گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلارہی ہیں تاکہ بچے پولیوکے لا علاج مرض اور عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رہ سکیں۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصوراحمد نے بنیادی مرکز صحت کوٹ حسین خاں میں مریضوں اور انکے لواحقین کو مہیا کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیااور ہسپتال انتظامیہ ،ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کوہسپتال کی صفائی ستھرائی،ادویات کے سٹاک،عملہ کی حاضری سمیت اپنی کارکردگی مزید بہترکرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں