بابر اعظم

نمبر ون ٹیم بنانے کا انعام، ورلڈکپ تک بابر کوکپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان کو ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بنانے پر کپتان بابر اعظم کیلئے انعام اکتوبرمیں ہونے والے ورلڈکپ تک بابراعظم کوکپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جلد پی سی بی بابر اعظم کو ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کرے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے پر پاکستانی قوم ، ٹیم ، کپتان بابراعظم اور کوچز کو مبارکباد دی۔پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے پرقوم اور خاص طور پرٹیم کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ایسی چیزوں سے موٹیویشن ملتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں