نعمان اعجاز

نعمان اعجاز کارواں سال پاکستان کے ‘عالمی یومِ ماحولیات’ کی میزبانی کے فرائض سرانجام دینے پر خوشی کا اظہار

کراچی (عکس آن لائن)معروف پاکستانی اداکار نعمان اعجاز نے اس سال پاکستان کی عالمی سطح پر ‘عالمی یومِ ماحولیات’ کی میزبانی کے فرائض سرانجام دینے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اداکار نعمان اعجاز نے اپنی انسٹا سٹوری پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سب کو عالمی یومِ ماحولیات کی تقریبات میں خوش آمدید، یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ اس مرتبہ اس دن کی میزبانی پاکستان سر انجام دے رہا ہے۔ اداکار نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ‘پاکستان میں ماحولیات اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے متعدد اقدامات اٹھائے گئے۔

‘انہوں نے کہا کہ ‘کیا آپ نے کبھی سوچا کہ آپ کی چھوٹی چھوٹی عادات ماحول کی تبدیلی اور بہتری میں کتنا اہم کردار ادا کرسکتی ہیں’۔اداکار نے بتایا کہ انہیں باغبانی کا بہت شوق ہے اور میں صفائی کا بہت خیال رکھتا ہوں اور میں جہاں بھی جاتا ہوں اور کام کرتا ہوں میری کوشش ہوتی ہے کہ اس چیز کا پرچار کروں۔نعمان اعجاز نے اپنے پیغام کا اختتام کرتے ہوئے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اس حوالے سے اپنے اقدامات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں