وقار

نسیم صرف شاندار کرکٹر نہیں ،اچھے اداکار بھی ہیں، وقار کی شیئر کردہ تصویر وائرل

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ہمراہ تصویر جاری کی جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ۔وقار یونس اور نسیم شاہ دونوں ہی ایک ساتھ کچھ بڑا کرنے جارہے ہیں جس کی تصویر وقار یونس نے شیئر کی جس کے کیپشن میں سابق کوچ نے کچھ بڑا آنے کا بتایا۔انہوں نے لکھا کہ آپ سب لوگ انتظار کریں، کچھ بڑا آنے والا ہے۔

وقار یونس نے نسیم شاہ کو مینشن کیا اور لکھا کہ نسیم ناصرف ایک شاندار کرکٹر بلکہ بہت اچھے اداکار بھی ہیں۔اس سے قبل نسیم شاہ نے ٹوئٹر اکاونٹ پر اپنی تصویر شیئر کی تھی۔واضح رہے کہ نسیم شاہ نے نومبر 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف انٹرنیشنل ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، اس موقع پر وقار یونس نے ہی انہیں ٹیسٹ کیپ پہنائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں