پرویز خٹک

نتائج بھگتنے کے لئے تیار ہیں ، موجودہ حکومت دھمکیاں دینے سے باز رہے، پرویز خٹک

پشاور (نمائندہ عکس ) سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اسلام آباد پولیس ، ایف سی اور رینجرز اہلکاروں کے ذریعے بدمعاشی کرتے ہیں، یہ کوئی صحیح طریقہ کار نہیں ہے ، موجودہ حکومت کو سادہ زبان کا استعمال کرنا چاہیے دھمکیاں نہیں دینی چاہیے ، اگر ہم غیر آئینی وقانونی طریقہ اپناتے ہیں تو حکومت کی ذمہ داری ہے کہ قانونی کارروائی عمل میں لائیں ، وفاقی حکومت قانون کے مطابق اپنا کام کرے ، جبکہ ہم قانون کے مطابق اپنا کام کریں گے ، ہم نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہیں،

پیر کے روزسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ہم کوئی غیر قانونی کام کرنے نہیں جارہے ، ہم نے تو یہی کہاکہ یہ امپورٹڈ حکومت سازش کے تحت ہم پر مسلط کی گئی ، امپورٹڈ حکومت کو ملک کی عوام تسلیم نہیں کرے گی ، پاکستان تحریک انصاف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا گیا تھا، اس وقت کی اکثریتی جماعت کو اپوزیشن میں ڈال دیا گیا جبکہ اقلیتی جماعت کو اقتدار میں بٹھا دیا ،وہ کہہ رہے تھے کہ اقتدار میں آکر مہنگائی ختم کرنے آرہے ہیں، ملک کو ترقی کی جانب گامزن کریں گے ، 30،35سال حکومت میں رہ کر جو ملک کا حال کیا وہ ہم نے نہیں کیا ،اگر 35سال میں ملک میں کوئی کام کرتے مہنگائی کا خاتمہ کرتے ، ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرتے تو ملک میں خوشحالی ہوتی ، پھر ہماری جانب سے آپکی حکومت کی کارکردگی کو سراہا جاتا ، میں کبھی بھی غلط تنقید نہیں کروں گا ،

اس وقت انھوں نے مہنگائی اور نااہلی کے ڈرامے کا شور مچایا ،جب یہ اقتدار میں آئے تو عوام نے دیکھا کہ موجودہ حکومت کس قدر نا لائق ہے اگر وہ ملک میں کچھ کام کرتے تو پاکستان دنیا میں سب سے آگے ہوتا ، دنیا ترقی کرکے آگے نکل گئی اور پاکستان پیچھے رہ گیا ، پاکستان کے پیچھے رہ جانے کی وجہ غیر ملکی قرضے ہیں جن کی ادائیگی نہیں ہوئی ، اگر آپ لوگ قرضے لیتے ہو تو ان کی ادائیگی بھی تو کرو ، پاکستان کو غیر ملکی قرضوں سے ایک روپے کا بھی فائدہ نہیں ہوا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں