چین پاکستان دوستی

نام نہاد “سنکیانگ میں نسل کشی” کا امریکی دعویٰ بے بنیاد ہے، تر جمان

بیجنگ (عکس آن لائن)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ چین نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ نام نہاد “سنکیانگ میں نسل کشی” کا امریکی دعویٰ بے بنیاد ہے اور یہ مکمل طور پر چند امریکی شخصیات کا گھڑا گیا صدی کا جھوٹ ہے۔

امریکی بہتان تراشی کا مقصد چین کی ساکھ کو داغدار کرنے اور چین کی ترقی کو روکنے کے علاوہ کچھ نہیں۔ لیکن ان کی یہ سازش کامیاب نہیں ہوگی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق یومیہ میڈیا بریفنگ میں ترجمان نے امید ظاہر کی کہ امریکہ خود اپنے ملک میں پانچ لاکھ مزدور بچوں کے مسئلے پر غور کرے گا اور آبائی باشندوں کی نسل کشی کے معاملے پر توجہ دے گا۔انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے، اور من گھڑت جھوٹ اور چین کی ترقی میں رخنہ اندازی کی کوششیں بند کرے۔
ترجمان نے ایک اور سوال کے جواب میں وبا کے باعث امریکہ میں 10 لاکھ ہلاکتوں پر گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکہ کے لیے جاگنے کا وقت ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ چین کی “ڈائنیمک زیرو کووڈ پالیسی” وبا کی روک تھام و کنٹرول میں انتہائی موئثر ثابت ہوئی ہے۔ وبا کے خلاف عالمی جنگ بدستور نازک دور میں ہے اور چین اس وبا پر جلد قابو پانے کے لیے دنیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں