نادیہ حسین

نادیہ حسین نے اپنے بارے منفی کمنٹس کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارو ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ لوگ ان کے بارے میں منفی کمنٹس بھی کریں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر کہا ہے کہ وہ سمجھتی ہیں کہ جب کوئی کسی کے بارے میں منفی رائے دیتا ہے تو دراصل وہ کہیں نہ کہیں آپ سے پیار کرتا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ لوگ ان کے بارے میں منفی رائے کا بھی اظہار کریں، نادیہ حسین اداکاری اور ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ کامیابی کے ساتھ اپنا کاروبار بھی چلا رہی ہیں۔

کیٹاگری میں : Uncategorised

اپنا تبصرہ بھیجیں