شاہ محمود قریشی

نادان حکمران عوامی جذبے کو روک نہیں سکتے‘شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نادان حکمران عوامی جذبے کو روک نہیں سکتے‘پورے پاکستان کی ایک ہی آواز ہے امپورٹڈ حکومت نامنظور اور اب یہ تحریک تمہیں گھر بھیج کر ہی اختتام پذیر ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود نے گزشتہ رات ہوئے لاہور جلسے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شکریہ زندہ دلانِ لاہور۔جاری کردہ ٹوئٹ میں شاہ محمود لکھتے ہیں کہ نادان حکمرانو! تم کنٹینر لگا سکتے ہو،میڈیا خرید سکتے ہو، کوریج روک سکتے ہو لیکن عوامی جذبے کو روک نہیں سکتے۔انہوں نے مزید لکھا کہ پورے پاکستان کی آج ایک ہی آواز ہے کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور اور اب یہ تحریک تمہیں گھر بھیج کر ہی اختتام پذیر ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں