الیکشن کمیشن

نااہلی کی درخواستیں ، الیکشن کمیشن نے سینیٹر فیصل واوڈا کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے سے استثنیٰ دیدیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)الیکشن کمیشن نے سینیٹر فیصل واوڈا کو خلاف نااہلی کی درخواستوں کی سماعت کے دور ان ذاتی حیثیت میں پیش ہونے سے استثنیٰ دیدیا ۔

منگل کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی ۔سینیٹر فیصل واوڈا ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔الیکشن کمیشن نے سینیٹر فیصل واوڈا کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے سے استثنیٰ دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ آپ اگر چاہیں تو اگلی سماعت پر پیش ہونے کی ضرورت نہیں،فیصل واوڈا کے وکیل نے دلائل دینے کے لیے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا۔

وکیل فیصل واڈا نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی کل موصول ہوئی ہیں،فیصلے کا جائزہ لے کر اس کے مطابق دلائل دوں گا۔چار میں سے دو درخواست گزاروں کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جواب جمع نہ کرایا جا سکاچیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ تمام درخواستگزاروں کو اکٹھا سنیں گے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے میرے خلاف درخواست خارج کی تھی،الیکشن کمیشن سے بھی استدعا کرتا ہوں درخواستوں کو خارج کیا جائے۔

وکیل سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا قیمتی وقت ضائع کیا جا رہا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ درخواستگزاروں کا جواب آئے گا اس کا جائزہ لے کر ہی فیصلہ دیا جائے گا،الیکشن کمیشن نے درخواستگزاروں سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے،الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی

اپنا تبصرہ بھیجیں