بورس جانسن

نئے وائرس کے زیادہ مہلک ثابت ہونے کے شواہد ملے ہیں،برطانوی وزیراعظم

لندن (عکس آن لائن)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے خبردار کیا ہے کہ نیا وائرس زیادہ مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق معاونین کے ہمراہ پریس بریفنگ میں برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں 49 ہزار سے زائد متاثرہ افراد کواسپتال داخل کیا گیا۔بورس جانسن نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث مزید ایک ہزار 401 افراد ہلاک ہوئے، عالمی وبا سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 95 ہزار 981 ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسین وائرس کی نئی اور پرانی قسم کے خلاف یکساں موثر ہے، 24 گھنٹوں میں چار لاکھ افراد کو ویکسین لگائی گئی۔برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، کورونا ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں