میں 15 سال کی عمر میں ماں بن گئی تھی، اداکارہ متھیرا

کراچی(عکس آن لائن) معروف میزبان اور اداکارہ متھیرا کا کہنا ہے کہ وہ 15 سال کی عمر میں ماں بن گئیں تھیں۔شوبز اسٹار فریحہ الطاف کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے متھیرا کا کہنا تھا ان کا بڑا بیٹا 15 سال کا ہے اور بہت اسمارٹ ہے۔متھیرا کا کہنا تھا کہ ماں ہونا ایک بہت اچھا احساس ہے، بڑے بیٹے کے دنیا میں آنے کے بعد ان کی زندگی میں بہت سی خوشیاں آئیں اور قسمت مہربان ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا بڑا بیٹا بہت اسمارٹ اور دراز قد ہے، بیٹے کو ساتھ دیکھ کر لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید یہ میرا ‘بوائے فرینڈ’ ہے۔متھیرا نی بتایا کہ میرے بیٹے نے میرے ساتھ مشکلات کا بھی سامنا کیا، بچوں کی پرورش میں ان کی نانی کا اہم کردار ہے۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بیٹیوں کو مکمل سپورٹ کرنا چاہیے، اس چیز کو معاشرے میں رائج ہونا چاہیے کہ لڑکیوں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے، میرے ساتھ جو ہوا اْس کے بعد میری والدہ نے بہت ساتھ دیا اور ہر چیز میں رہنمائی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں