قوی خان

میں پختہ ارادے کا حامل شخص ہوں ،جو فیصلہ کر لیتا ہوں اس سے پیچھے نہیں ہٹتا ‘ قوی خان

لاہور(عکس آن لائن)سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ میں پختہ ارادے کا حامل شخص ہوں اور میں جو فیصلہ کر لیتا ہوں اس سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتا ، کوشش ہے کہ اپنی زندگی خدا کی راہ میں بسر کروں اور اس کے لئے کوشاں بھی رہتا ہوں ۔ایک انٹر ویو میں قوی خان نے کہا کہ کوئی بھی انسان ایسا نہیں جس سے غلطیاں نہ ہوئی لیکن میرے خیال میں ہمیں غلطیوں کو دہرانا نہیں چاہیے بلکہ ان سے سبق سیکھنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ میری شناخت اور وجہ شہرت ٹی وی ہے اور میں نے یہاں سے رزق کمایا ہے اس لئے میں اس کی ترقی کے لئے دعا گو رہتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میرا نئے آنے والوں کو یہی مشورہ ہے کہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد اس جانب آئیں کیونکہ شوبز میں آنے کے بعد دوبارہ تعلیم کو جاری رکھنا مشکل ہو جاتا ہے جس سے بہت حرج ہوتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں