سلمان خان

میں سلمان خان کی شخصیت کو ایک لفظ میں بیان نہیں کرسکتا،شاہ رخ کا مداح کو جواب

ممبئی (عکس آن لائن)اداکار شاہ رخ خان اپنے ساتھی اداکاروں کی تعریف کرنے میں کبھی نہیں ہچکچاتے اور اس کا مظاہرہ انہوں نے حال ہی میں ٹوئٹر پر سوال جواب کے ایک سیشن کے دوران بھی کیا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر ‘شاہ رخ خان سے پوچھیے’ کے ٹرینڈ پر کنگ خان سے ان کے صارفین نے ساتھی اسٹارز کے بارے میں سوالات پوچھ لیے۔ صارف نے سلمان خان سے متعلق سوال کیا کہ ان کا تعارف ایک لفظ میں بیان کریں جس پر شاہ رخ خان نے معذرت کرلی۔ ہوا کچھ یوں کہ شاہ رخ خان نے اپنے مداح کو کہا کہ وہ سلمان خان کی شخصیت کو ایک لفظ میں بیان نہیں کرسکتے۔

شاہ رخ خان نے سلمان خان کے لیے ‘زبردست’ اور ‘بہت مہربان’ کے الفاظ استعمال کیے جبکہ ساتھ میں یہ بھی کہا کہ ‘لیکن بھائی ہے ناں!۔ایک اور سپر اسٹار اکشے کمار سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ‘سالوں سے زبردست دوست ہے اور وہ دل سے محنتی ہے۔خیال رہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان فلم کرن ارجن اور کچھ کچھ ہوتا ہے جیسی بلاک بسٹر جبکہ اکشے کمار کے ساتھ شاہ رخ نے فلم دل تو پاگل ہے میں کام کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں