ہمایوں سعید

میں اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہوں، ہمایوں سعید

کراچی (عکس آن لائن)پاکستانی اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید کی جانب سے پاکستانی فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان آرمی کو قوم کا فخر قرار دیا ہے۔

ہمایوں سعید کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ‘پاک فوج ہمارا فخر اور ہماری خود مختاری کی محافظ ہے، میں اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہوں۔’ہمایوں سعید نے اپنی ٹوئٹ کے آخر میں ‘پاکستان زندہ باد ‘ کا نعرہ بھی لگایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں