میچل اسٹارک

میچل اسٹارک نے بگ بیش اور آئی پی ایل سے دوری اختیار کر لی

سڈنی (عکس آن لائن)آسٹریلیا کے فاسٹ بولر میچل اسٹارک نے آسٹریلوی لیگ بگ بیش (بی بی ایل) اور انڈین پریمیئر لیگ سے دوری اختیار کر لی۔غیر ملکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں فاسٹ بولر میچل اسٹارک نے کہا ہے کہ 7 سال میں بھی لیگز کے حوالے سے میرے خیالات نہیں بدلے، اپنے ملک کی زیادہ سے زیادہ نمائندگی کرنا ہدف ہے۔

میچل اسٹارک کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے شیڈول کو سامنے رکھ کر خود کو فٹ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ میری ترجیح آسٹریلوی ٹیم ہوتی ہے، آئندہ 18ماہ کا شیڈول بہت مصروف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں