یوکرین

میزائل حملوں کے بعد یوکرین کا روس پر بڑا جوابی وار

کیف (عکس آن لائن) یوکرین نے روس کی جانب سے میزائل حملوں کے جواب میں کریمیہ پر بڑا جوابی وار کردیا، پیٹرول ڈپو پر ڈرون حملے میں کئی ٹینکرز تباہ کردیئے۔ روس کی طرف سے غیر قانونی الحاق شدہ علاقے کریمیہ کے شہر سیواسٹوپول میں روس کے پیٹرول ڈپو پر حملے میں پیٹرول مصنوعات پر مشتمل اور 40 ہزار ٹن صلاحیت والے ٹینکر تباہ کر دیئے گئے۔

یوکرین وزارت دفاع کے شعبہ خبر رسانی کے ترجمان اینڈرے یوسوف نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سیواسٹوپول میں روس کی پیٹرول ذخیرہ کرنے کی تنصیب پر ڈرون حملہ کیا گیا، حملے میں تنصیب میں موجود پیٹرول مصنوعات پر مشتمل اور کل 40 ہزار ٹن صلاحیت والے 10 سے زائد ٹینکروں کو تباہ کر دیا گیا،

یہ پیٹرول مصنوعات روس کے بحیرہ اسود بحری بیڑے کی ملیکت تھیں۔ رپورٹ کے مطابق حملے اور نتیجتا دھماکے میں عمانی سمیت ہلاک ہونے والے دیگر شہریوں کیلئے یوسوف نے خدا کا حکم کے الفاظ استعمال کئے اور کریمیہ کے شہریوں کو روسی فوجی تنصیبات سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں