مخالفین خاموش

میری کامیابی پر مخالفین خاموش کیوں ہیں ‘ اداکارہ میرا

لاہور(عکس آن لائن) نامور فلم سٹار اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ فلم باجی کی کامیابی نے میری مخالفین کے منہ بند کردیئے ہیں۔ اپنے ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ میں مخالفین کی باتوں پر کان نہیں دھرتی بلکہ اپنے کام سے کام رکھتی ہوں ۔

فلم باجی میں میری پرفارمنس کو پسند کرنے پر مداحوں کی شکر گزار ہوں۔ میرا نے کہا کہ امید ہے مستقبل میں بھی فلم شائقین میری حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔میں محنت پر یقین رکھتی ہوں اور میری کوشش ہے کہ میں جب تک اداکاری کروں میرے کام کو اسی طرح پسند کیا جائے ۔ میرا نے کہا کہ میں ہمیشہ بہت سوچ سمجھ کر فلمیں سائن کرتی ہوں میں تعداد نہیں معیار پر یقین رکھتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں