وسیم اکرم

میرا شمار عظیم بائولرز میں ہوتا مگر سوشل میڈیا اور نئی نسل اب بھی میچ فکسر سمجھتی ہے ‘وسیم اکرم

لاہو ر( عکس آن لائن) دنیا بھر میں سوئنگ کے سلطان کے نام سے مشہور وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کی سوشل میڈیا اور نئی جنریشن اب بھی انہیں میچ فکسر سمجھتی ہے۔آسٹریلین ٹیلی ویژن پروگرام ”وائڈ ورلڈ آف سپورٹس”کو انٹرویو دیتے ہوئے وسیم اکرم نے اپنے پورے کیریئر میں خود پر لگائے گئے میچ فکسنگ کے الزامات کے بارے میں بات کی۔سابق کپتان نے اعتراف کیا کہ ان پر لگے الزامات نے ہی انہیں اپنی سوانح عمری، ”سلطان اے میموئر”لکھنے کی طرف راغب کیا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور بھارت میں میرا نام ورلڈ الیون میں اب تک کے عظیم ترین گیند بازوں میں شمار کیا جاتا ہے لیکن پاکستان میں سوشل میڈیا کی یہ نسل مجھے میچ فکسر کہتی ہے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگ اب بھی کمنٹس کرتے ہیں اور کہتے ہیں اوہ یہ تو میچ فکسر ہے، مجھے نہیں معلوم ایسا کیوں کیا جاتا ہے، اپنی زندگی میں ایسا دور گزارا ہے جب مجھے لوگوں کی فکر ہوا کرتی تھی کہ وہ کیا کہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں