میاں چنوں

میاں چنوں: فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت روکنے کے لئے عالمی سطح پر ٹھو س اقدامات کئے جائیں، بیگم مجید ہ وائیں

میاں چنوں(نمائندہ عکس آن لائن)بیت المقد س پر اسرا ئیلی حملہ قابل مذمت ہے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت روکنے کے لئے عالمی سطح پر ٹھو س اقدامات کئے جائیں بیگم مجید ہ وائیں

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ہاؤس میاں چنوں میں مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے ظالمانہ اقدامات کے حوالے سے مذمتی اجلاس سابق ایم اے بیگم مجیدہ وائیں تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ ن ڈاکٹر غزالہ وائیں کی زیر صدارت ہوئی اجلاس میں سا بق وائس چیرمین بلدیہ چوہدری غلام رسول اعجاز لطیف حمیدطور لیاقت ضیا پرویز اقبال مولانا شفیع سعیدی رمضان چوہان سعید چوہدری مسلم لیگی عہد ید اران نے شرکت کی جس میں مظلو م فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرار داد منظور کی گئی

بیگم مجید ہ وائیں نے کہا امت مسلما ء کو فلسطین پر ہو نے والے مظالم رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ڈاکٹر غزالہ وائیں نے کہا کہ قبلہ اول کی توہین کر کے اسرا ئیل نے مسلما ن کی دل آ زاری کی ہے مظلوم بچوں پر بمباری ظلم کی انتہا ہے عالمی برادری فوری طور پر اقدامات کرے فلسطینیوں پر ظلم تشدد کو رکوائے اسرا ئیلی اشتعال انگزیوں کے خطرناک نتائج سامنے آ سکتے ہیں اب وقت ہے اقوام عالم مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لئے فوری اقدامات کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں