ریتلی میرازمین

مونگ پھلی کی کاشت کیلئے اچھی نکاس والی قدرتے ریتلی میرازمین موزوں ہے،محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے مونگ پھلی کے کاشتکاروں کو ہدایت دی ہے کہ مونگ پھلی کی کاشت کیلئے اچھی نکاس والی قدرتی ریتلی میرازمین موزوں ہے ‘زمین کی تیاری کے وقت گہرا ہل چلائیں تاکہ اوپروالی مٹی مکمل طورپر نیچے چلی جائے اور جڑی بوٹیاں بھی تلف ہوجائیں ‘

بارانی علاقوں میں مونگ پھلی کی کاشت دبائے ہوئے وترمیں مارچ تااپریل میں کرنی چاہئیے‘مونگ پھلی کی اقسام باری 2000باڈر479گولڈن اورباری 2011کاشت کریں‘شرح بیج 70کلوگرام پھلیاں یہ 40کلوگرام گریاں فی ایکڑ ڈالیں تاکہ پودوں کی مطلوبہ تعداد50تا 60ہزار فی ایکڑ حاصل ہوسکے‘مونگ پھلی کیلئے موزوں ترین وقت کاشت مارچ کے آخیرمہینہ سے لیکر اپریل کے اواخرتک ہے‘

مونگ پھلی کے بیج کو اگاؤکیلئے 25درجہ سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت کا ہوتاہے لیکن وترکی کمی کے پیش نظراسے25مارچ سے 31مئی تک کامیابی سے کاشت کیاجاسکتا ہے۔ترجمان محکمہ زراعت نے دوران ملاقات’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ مونگ پھلی کی کاشت ہمیشہ بذریعہ پوریہ ڈرل قطاروں میں کی جائے ‘بیج کی گہرائی 5تا 7سینٹی میٹر ہو‘قطاروں کا درمیانی فاصلہ اور پودو ں کا درمیانی فاصلہ 15تا 20سینٹی میٹر رکھیں ‘مونگ پھلی کو بذریعہ چھتہ ہرگزکاشت نہ کریں ‘پھلی دار فصل ہونے کی وجہ سے مونگ پھلی اپنی ضرورت کی 80فیصدنائٹروجن فضاء سے حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں