مونگ پھلی

مونگ پھلی کی برداشت کے لئے موزوں وقت کا انتخاب بہت اہمیت کا حامل ہے،ترجمان محکمہ زراعت قصور

قصور(عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت قصور نے کہا کہ مونگ پھلی کی برداشت کے لئے موزوں وقت کا انتخاب بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اگیتی برداشت کی صورت میں کچی پھلیوں کی زیادہ تعدادپیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہے لہذاکاشتکار ماہرین زراعت کے مشورہ سے بروقت یقینی بنائیں تاکہ بعدازاں انہیں کسی مالی نقصان کا سامنانہ کرنا پڑے۔ انہوں نے بتایا کہ مونگ پھلی کی جدیداقسام 6ماہ میں پک کرتیارہوجاتی ہیں اور اس کی برداشت کا مناسب وقت نومبرکا مہینہ ہوتاہے جبکہ مونگ پھلی کی کم پیداوارکی اہم وجہ برداشت کے سلسلہ میں زرعی ماہرین کی سفارشات پرپوری طرح عملدرآمدنہ کرناہے۔

انہوں نے بتایا کہ مونگ پھلی کی فصل کی بھرپور پیداوارحاصل کرنے کے لئے برداشت ایک ایسا عمل ہے جو معیارپربھی اثر اندازہوتاہے۔انہوں نے کہا کہ اگر تاخیر سے مونگ پھلی کی برداشت کی جائے توپھلیوں کا رنگ سیاہ ہوجاتاہے جو پیداوارکے ضائع ہونے کا موجب بنتاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں