مولا جٹ

مولا جٹ کا کھڑاک، بزنس 200 کروڑ کے ہدف کے قریب

کراچی (عکس آن لائن)جیو فلمز کی پیشکش، انسائیکلو میڈیا اور لاشاری فلمز کا شاہکار ‘دی لیجنڈ آف مولاجٹ’ کے سامنے کسی بھی فلم کے ٹکنے کی مجال نہیں۔ فلم مولا جٹ عالمی سطح پر 150 کروڑ اور پاکستان سے 48 کروڑ روپے سمیٹنے کے بعد اب 200 کروڑ کے ہدف کے قریب پہنچ گئی ہے جس کے بعد ہرجگہ مولاجٹ ، مولاجٹ کے نعرے گونج رہے ہیں۔دوسری جانب سماجی تقریبات میں بھی ‘دی لیجنڈ آف مولاجٹ’ کا جادو چل گیا ہے ، فلم کے کردار، لباس،

انداز، میک اَپ، ایکشن، جیولری اور ڈائیلاگز موضوع بحث ہونے کے بعد اب بچے بھی مولاجٹ کی کاپی کرنے لگے ہیں۔ہیلووین پارٹی میں مولاجٹ اور نوری نت کے جہاں کاسٹیوم کاپی کیے گئے وہی مکھو اور داروکی بھی کاپی شروع ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں