مولانافضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کے خلاف نیب تحقیقات میں اہم پیش رفت

پشاور(عکس آن لائن ) جمعیت علما اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف قومی احتساب بیورو کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، مولانا کے قریبی ساتھیوں کو نیب نے طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق خبیرپختونخوا نیب نے مولانافضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں کو طلب کرلیا۔

گل اصغر اور نور اصغر 10دسمبر کو نیب میں پیش ہوں گے ۔ گل اصغر اور نور اصغر کی طلبی آمدن سے زائد اثاثہ جات، کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کے الزام پر کی گئی۔ نیب نوٹس کے مطابق دونوں افراد کو 10دسمبر صبح 11 بجے طلب کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان کے قریب ساتھیوں سے نیب کمبائن انویسٹی گشن ٹیم سوالات کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں