مولانا طاہر اشرفی کے بیٹے

مولانا طاہر اشرفی کے بیٹے بلال طاہر اشرفی نے کیخلاف جعلی کرنسی سے ‘لینڈ کروزر’ خریدنے پر مقدمہ درج

لاہور (عکس آن لائن ) مولانا طاہر اشرفی کے بیٹے پر جعلی کرنسی چلانےکے الزام میں تھانہ تتلے عالی میں مقدمہ درج کرلیا گیا، بلال طاہر نے ہرچوکی کےتحسین رضا کھرل سے لینڈ کروزر گاڑی خریدی اور 52 لاکھ روپے ملکی و غیر ملکی کرنسی میں اداکیے، گاڑی کے مالک نے رقم بینک میں جمع کروانا چاہی تو انکشاف ہوا ہے کہ ساری کرنسی جعلی ہے۔
مدعی کا کہنا ہے کہ مولانا طاہر اشرفی کے صاحبزادے کو اپنے گھر میں بٹھاکر رقم بینک میں جمع کروانے گیا تو بینک منیجر نے بتایا کہ تمام رقم جعلی ہے جبکہ اس دوران بلال طاہر اشرفی گاڑی لیجانے میں کامیاب ہوگئے۔
تھانہ تتلے عالی کے علاقہ ہرچوکی کے تحسین رضا کھرل سے مولانا طاہر اشرفی کے صاحبزادے بلال طاہر اشرفی نے لینڈ کروزر گاڑی خریدی اور ادائیگی نقد رقم ادا کی۔

مولانا طاہر اشرفی کے بیٹے
مولانا طاہر اشرفی کے بیٹے

پولیس کو اطلاع ملنےپر سی آئی اے پولیس موقع پر پہنچی اور بلال طاہر اشرفی کے دو ساتھیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں