یاسمین راشد

موبائل ویکسین یونٹس کا اقدام کوروناویکسین کی مہم کو بڑھانے کی جانب اہم قدم ہے’یاسمین راشد

لاہور(عکس آن لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے راوی روڈیوسی 48 اور بندروڈ یوسی71 پر موبائل ویکسین یونٹ کا افتتاح کیا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے چیئرمین یوسی71 جہانگیرخان کو خودکوروناویکسین لگائی۔اس موقع پر چیئرمین یوسی48 چوہدری عبدالغفورپپو،میاں ندیم،رانا نسیم،عتیق الرحمن چوہدری،شیخ زاہدمختار،پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو ودیگرافسران بھی موجودتھے۔اہل علاقہ نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا زبردست استقبال کیا۔دونوں موبائل ویکسین یونٹس میں ابھی تک 200سے زائد شہری کوروناویکسین لگواچکے ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ موبائل ویکسین یونٹس کا اقدام کوروناویکسین کی مہم کو بڑھانے کی جانب اہم قدم ہے۔موبائل ویکسین یونٹس کے ذریعے لوگوں کو ان کی دہلیزپرویکسین لگانے کی بہترین سہولت میسرکی جائے گی۔موبائل ویکسین یونٹس کے ذریعے صبح8بجے سے شام4بجے تک اہل علاقہ کو ویکسین لگانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

این سی اوسی کی گائیڈلائنزکے مطابق ہرموبائل ویکسین یونٹ میں مردوخاتون میڈیکل آفیسرزاور ویکسینیٹرزتعینات ہوںگے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ تمام موبائل ویکسین یونٹس میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکاعملہ فرائض سرانجام دے گا۔موبائل ویکسین یونٹس کا دائرہ کارجلدصوبہ بھر کی سطح پر وسیع کردیاجائے گا۔موبائل ویکسین یونٹس میں ویکسین لگوانے والے تمام افرادکا ڈیٹاآن لائن فیڈ کیاجائے گا۔موبائل ویکسین یونٹس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ افرادکو کوروناویکسین لگانے کی کوشش کی جائے گی۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ کوروناسے بچنے کیلئے ویکسین لگوانا انتہائی ضروری ہے۔ہم کوروناکے خلاف جنگ ویکسین لگواکرجلدی جیت سکتے ہیں۔پنجاب سمیت پورے پاکستان میں لوگوں کو محفوظ اور معیاری ویکسین لگائی جارہی ہے۔دونوں موبائل ویکسین یونٹس پرآنے والے شہریوں کوسنگل ڈوزکوروناویکسین لگائی جائے گی۔صوبہ بھرمیں کوروناویکسین اور سنٹرزکی تعدادکوروزانہ کی بنیادپربڑھایاجارہاہے۔اہل علاقہ نے کوروناویکسین کی سہولت فراہم کرنے پروزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا شکریہ اداکیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں