موبائل فون کی درآمدات

موبائل فون کی درآمدات میں فروری کے دوران 27.5 فیصد کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد (عکس آن لائن) موبائل فون کی درآمدات میں فروری 2020ء کے دوران 27.5 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق فروری 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 104.6 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ جنوری 2020ء کے دوران موبائل فون کی درآمدات کا حجم 144.4 ملین ڈالر رہا تھا۔

اس طرح جنوری 2020ء کے مقابلہ میں فروری 2020ء کے دوران موبائل فون کی ملکی درآمدات میں 39.8 ملین ڈالر یعنی 27.5 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں