منشیات برآمدگی کیس

منشیات برآمدگی کیس، رانا ثنا اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور(کورٹ رپورٹر)انسداد منشیات عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی منشیات برآمدگی کیس میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج نعیم شیخ نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں شریک ملزمان نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔رانا ثنا اللہ کے وکلا نے کہا وفاقی وزیر داخلہ قومی اسمبلی میں سالانہ بجٹ سیشن میں مصروف ہیں اس لیے حاضر نہیں ہوسکتے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 23جولائی تک ملتوی کردی اس موقع پر وکلا نے استدعا کی رانا ثنا اللہ کے اکاﺅنٹس کھولنے کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ کر دیں جس پر عدالت نے کہا کہ قانون کے مطابق پہلے منشیات برآمدگی کیس پر فیصلہ ہوگا، اکاﺅنٹس کھولنے کی درخواست پر فیصلہ بعد میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں