اسد عمر

ملک چھوڑ کر بھاگنے والے سے پاکستان کے مشورے ہورہے ہیں، اسد عمر

جھنگ(نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کہیں آئین و قانون نظر نہیں آرہا، ملک چھوڑ کر بھاگنے والے سے ملک کے مشورے ہورہے ہیں،

نجی ٹی وی کے مطابق اسد عمر نے جھنگ میں مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ پاکستان نہیں رہا جہاں کے فیصلے لندن اور امریکا میں کیے جائیں، یہاں کے فیصلے اب یہیں ہوں گے،اسد عمر نے کہا کہ یہ کیا فیملی لمیٹڈ کے فیصلے ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں