وزیراعظم

ملک میں 15 ماہ بعد پہلے پولیو کیس رپورٹ ہونے پر وزیراعظم کا اظہار تشویش

اسلام آباد (نمائندہ عکس)وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک میں 15 ماہ بعد پہلے پولیو کیس رپورٹ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سے متعلقہ حکام سے پولیو کیس کی وجوہات کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔اس صورتحال کی پیش نظر وزیراعظم نے پولیو خاتمے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔دوسری جانب پیر کے روز قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے بیان کے مطابق پاکستان میں 15 ماہ بعد پولیو کا اپہلا کیس درج کیا گیا ہےپولیو کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بچوں کی بہترین صحت کے لیے تمام سہولیات بروئے کار لائیں گے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سال 2020 میں خیبرپختونخوا سے پولیو کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ گزشتہ سال صوبہ خیبرپختونخوا سے پولیو کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں