کورونا مثبت کیسز

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے زائد ریکارڈ، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

اسلام آباد(ہیلتھ رپورٹر) ملک بھر میں عالمی وبا کورونا مثبت کیسز کی شرح3فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی جبکہ کوئی ہلاکت نہیں ہوئی،پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کی تشخیص کیلئے 20 ہزار 735 ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 673 مثبت کیسز سامنے آئے،

قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کی تشخیص کے لیے 20 ہزار 735 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 673 مثبت کیسز سامنے آئے،این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے شکار 169 افراد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ کورونا سے 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں