ملک

ملک میں مارکیٹ انٹلیجنس کا نظام لاگو کرنے کی تیاری

کراچی(عکس آن لائن) پاکستان میں مارکیٹ انٹیلیجنس کا نظام لاگو کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مارکیٹ انٹیلیجنس کے نظام کی ایگزم ایکسپورٹ امپورٹ بینک 2022 سے قبل کرے گا۔ایگزم بینک نئے قرضے امپورٹ ایکسپورٹ کے کیئے جاری کرے گا، اسے ہر پاکستانی بینک کو قرضوں کے اجرا اور مارکیٹ انٹیلیجنس میں تعاون کا پابند بنایا جائے گا۔پیداواری اور تقسیم کاری چین کی تشکیل کے ذریعے مارکیٹ رپورٹنگ ہوگی،

مارکیٹ کی ڈیمانڈ اور ایکسپورٹ پروڈکشن کے لیئے اطلاعاتی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے گا۔تمام وفاقی اور صوبائی ادارے ایگزم بینک سے تعاون کے پابند ہوں گے، ایگزم بینک کے فعال ہونے سے برآمدات کے ہدف میں اضافہ کیا جائے گا۔برآمدات کو 2024-25 تک 46 ارب ڈالر تک لے جایا جائے گا، جبکہ 2025 اور 26 تک برآمدات کو 57 ارب ڈالر تک لیجایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں